لاوروف کا انڈیا ٹو ڈے کے لئے انٹرویو: روس نے آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا ہے

یوکرین میں اسپیشل فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کا آگلا مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔ اب ایک اہم لمحہ حقیقت کا روپ اختیار کرنے جا رہا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1814590
لاوروف کا انڈیا ٹو ڈے کے لئے انٹرویو: روس نے آپریشن کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف "اسپیشل فوجی آپریشن" کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارت کے ٹیلی ویژن چینل 'انڈیا ٹو ڈے' کے لئے اںٹرویو میں لاوروف نے 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر پر حملے کر رہی ہے۔ ہم جوہری اسلحے کے استعمال کے خلاف ہیں۔ روس یوکرین میں جوہری اسلحے کے استعمال کے امکان پر غور نہیں کر رہا۔ جنگ میں صرف عام اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

لاوروف نے نام منہاد دونیتسک اور لوہانسک جمہوریتوں کے دفاع کا موقف ظاہر کیا اور کہا ہے کہ "یوکرین میں اسپیشل فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کا آگلا مرحلہ اب شروع ہو رہا ہے۔ اب ایک اہم لمحہ حقیقت کا روپ اختیار کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین میں روس کے اقدامات کی وجہ پر توجہ نہیں دے رہے۔ مغرب یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کو روس کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے زلنسکی کو منسک سمجھوتے سے لاپرواہی برتنے پر مائل کرنے کے لئے ہر وہ کام کیا ہے جو ان سے بن پڑتا تھا۔

وزیر خآرجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہم یوکرین میں انتظامیہ کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں