چین: شنگھائی میں اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے ابتدائی اموات

شنگھائی میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے اموات کے ابتدائی واقعات ریکارڈ ہونا شروع ہو گئے ہیں

1813725
چین: شنگھائی میں اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے ابتدائی اموات

چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے اموات کے ابتدائی واقعات ریکارڈ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مقامی صحت حکام کے مطابق اومیکرون کی وجہ سے 89 ، 90 اور 91 سالہ دو عورتوں اور ایک مرد پر مشتمل 3 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ مذکورہ مریض پہلے سے ہائی بلڈ پریشر اور قلب کی شریانوں کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

ان اموات کے ساتھ شنگھائی میں اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے دوبارہ ابھرنے والی کورونا وائرس وباء کے نتیجے میں ابتدائی جانی نقصان ریکارڈ ہو گیا ہے۔

شنگھائی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری کی علامات کے ساتھ 2 ہزار 417 اور علامات ظاہر نہ کرنے والے 19 ہزار 831 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی میں بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے 28 مارچ کو درجہ بدرجہ قرنطینہ کا اعلان کیا گیا لیکن کیسوں میں کمی نہ ہونے پر پورے شہر میں قرنطینہ کے دورانیے میں غیر معینہ مدت کے لئے اضافہ کر دیا گیا تھا۔

شہر میں قرنطینہ کی مدت میں اضافے کی وجہ سے خوراک کی تقسیم اور دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہوا تھا۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب دیگر ممالک میں حالات معمول پر آ رہے ہیں یہ بات تاحال مبہم ہے کہ چین وباء کے خلاف حکمت عملی کو کیا شکل دے گا۔  

 



متعللقہ خبریں