چین: امریکہ کی انڈو۔ پیسیفک اسٹریٹجی علاقے میں یوکرین جیسے المیے پیدا کرے گی
امریکہ کی انڈو۔پیسیفک اسٹریٹجی معرکہ آرائیوں کا سبب بن کر علاقے میں یوکرین جیسے المیوں کی راہ ہموار کرے گی: وزیر خارجہ وانگ یی

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی انڈو۔پیسیفک اسٹریٹجی معرکہ آرائیوں کا سبب بن کر علاقے میں یوکرین جیسے المیوں کی راہ ہموار کرے گی۔
چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے ویتنام کے وزیر خارجہ بوئی تہانا سون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں وانگ نے ایشیائی ممالک کے استحکام کو نہایت قیمتی اور بلاک معرکہ آرائیوں کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ انڈویپیسیفک اسٹریٹجی کا دعوی کر کے علاقے میں تناو، اختلافات اور معرکہ آرائیاں شروع کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات علاقے کے مشکل سے حاصل کئے گئے امن اور ترقی کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین ASEAN کے علاقے میں باہمی تعاون کی تعمیر کو بھی سخت نقصان پہنچائیں گے۔
وانگ نے کہا ہے کہ ہمیں سرد جنگ ذہنیت کو دوبارہ سے ابھرنے کی اور اپنے اطراف میں یوکرین جیسے المیے پیدا ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
متعللقہ خبریں

ہندوستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں
پیش آنے والے حادثے میں ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا اور 2 افراد زخمی ہوئے

بھارت، مندر میں اژدحام مچنے سے متعدد افراد کچلے گئے
مندر کے داخلی دروازے پر طویل قطاریں لگ گئیں اور دروازے کھلنے پر بھگڈر مچ گئی