جاپان اور یونان : جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

روس کی اپنے ہمسائے کے خلاف شروع کردہ جنگ بین الاقوامی نظم و ضبط کی بنیادوں کے لئے خطرہ ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری کو باہم متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں: وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا

1812223
جاپان اور یونان : جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

جاپان اور یونان کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی" قرار دیا اور اس کی مصّمم مخالفت پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا نے دارالحکومت ٹوکیو کے دورے پر آئے ہوئے یونانی ہم منصب نکوس دیندیاس کے ساتھ مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں دونوں وزراء نے یوکرین جنگ کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس جنگ کی مصّمم مخالفت ضروری ہے۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ہایاشی نے کہا ہے کہ روس کی اپنے ہمسائے کے خلاف شروع کردہ جنگ بین الاقوامی نظم و ضبط کی بنیادوں کے لئے خطرہ ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری کو اس کے خلاف باہم متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل ہم فکر ممالک، قانون کی بنیادوں پر استوار آزاد اور کھُلے، بین الاقوامی نظم ضبط کے تحفظ اور فروغ سے متعلقہ مذاکرات میں گہرائی پیدا کریں گے۔

یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس نے بھی کہا ہے کہ ہم ایک ملک کی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے اور روس۔یوکرین جنگ میں جاپان کے اختیار کردہ موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے بڑھتے ہوئے میزائل تجربات کی بھی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ کلیتاً ناقابل قبول ہے۔

دیندیاس نے کہا ہے کہ ہم، جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے پہلی فرصت میں دورہ یونان کے منتظر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں