سری لنکا کا بحران جاری، حکومتی ارکان حزب اختلاف سے جا ملے

بتایا گیا ہے کہ  حکومت کے 41 اراکین اسمبلی حزب اختلاف سے جا ملے جس کے سبب صدر گوٹابیا راجہ پکسا پارلیمان میں اکثریت سے محروم ہو گئے

1807917
سری لنکا کا بحران جاری، حکومتی ارکان حزب اختلاف سے جا ملے

سری لنکا  میں معاشی بحران کے بعد آئینی بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  حکومت کے 41 اراکین اسمبلی حزب اختلاف سے جا ملے جس کے سبب صدر گوٹابیا راجہ پکسا پارلیمان میں اکثریت سے محروم ہو گئے۔

خبر کے مطابق، سری لنکا میں اتحادیوں نے بھی حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ حزب اختلاف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب، رات گئے صدر گوٹابیا راجہ پکسا نے یکم اپریل سے نافذ ہنگامی حالت منسوخ کر دی ہے جبکہ  دو روز قبل تعینات کئے گئے وزیر خزانہ علی صابری نے بھی استعفی دے دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں عوامی احتجاج کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا تھا اس کے باوجود شہری معاشی بحران پر احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔

سری لنکا  اس وقت شدید معاشی بحران سے گذر رہا ہے جس کی وجہ سابق حکمرانوں کی معاشی بد انتظامی اور بڑھتا ہوا بجٹ خسارہ ہے۔



متعللقہ خبریں