چین: شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں

یوکرین بحران میں چین کا واحد ہدف تناو میں کمی اور جھڑپوں کا جلد از جلد خاتمہ ہے: سفیر زانگ جُن

1808030
چین: شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں

چین کے، اقوام متحدہ کے لئے، مستقل نمائندہ سفیر زانگ جُن نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے بوچا میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق عالمی میڈیا سے ملنے والی خبریں نہایت درجے پریشان کُن ہیں۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں زانگ نے کہا ہے کہ مسلح جھڑپوں میں شہریوں پر ہر طرح کے تشدد سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔

زانگ نے کہا ہے کہ یوکرین بحران میں چین کا واحد ہدف تناو میں کمی اور جھڑپوں کا جلد از جلد خاتمہ ہے۔ ہم، روس۔یوکرین مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بحران کے جامع حل کے لئے فریقین کو امن کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیان الاقوامی برادری کو، مذاکرات کے لئے موزوں شرائط اور ماحول پیدا کرنا چاہیے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے امن کی معاونت کرنی چاہیے۔

اجلاس کے بعد سفیر زانگ نے اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔ ہائپر سونک اسلحے کے شعبے میں AUKUS اتحاد کے رکن ممالک آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے باہمی تعاون کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے یوکرین کی مثال دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم نہیں چاہتے کہ یوکرین جیسے بحران دیگر علاقوں میں بھی پیدا ہوں تو ہمیں ایسے بحرانوں کا سبب بننے والے اقدامات کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایک چینی کہاوت ہے کہ جو چیز تمہیں اپنے لئے اچھی نہیں لگتی اسے دوسروں پر بھی مسلط نہ کرو۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ AUKUS سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہائپر سونک اسلحے اور الیکٹرانک حرب کے شعبے میں باہمی تعاون کیا جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں