جنوبی کوریا کا کِم کی بہن کو جواب: شمالی کوریا کشیدگی کا سبب نہ بنے

شمالی کوریا کو کسی بھی صورت میں کوریا جزیرہ نما میں کشیدگی کا سبب نہیں بننا چاہیے: جنوبی کوریا وزارت داخلہ

1806611
جنوبی کوریا کا کِم کی بہن کو جواب: شمالی کوریا کشیدگی کا سبب نہ بنے

سیول انتظامیہ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کے، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سوہ ووک کے لئے استعمال کردہ، الفاظ کا جواب دیا ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا وزارت داخلہ کے ترجمان لی جونگ جو نے کہا ہے کہ " وزارت اتحاد نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ شمالی کوریا کو کسی بھی صورت میں کوریا جزیرہ نما میں کشیدگی کا سبب نہیں بننا چاہیے"۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع ووک نے یکم اپریل کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا پر میزائل حملے کی نیت کی تصدیق ہوتی ہے تو ہم بھی جوابی حملے شروع کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے لئے تیار حالت میں ہیں"۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کل جاری کردہ بیان میں وزیر دفاع ووک کو 'فضول اور لاپرواہ شخص' قرار دیا اور کہا تھا کہ ووک کا بیان جنوبی کوریا کے لئے سنجیدہ سطح پر خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں