بنگلہ دیش، فیری بوٹ اور مال بردار جہاز کی ٹکر سے 7 افراد جان بحق

اب تک 7 افراد کی لاشیں بازیاب ہوئی ہیں اور تقریباً 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے

1799122
بنگلہ دیش، فیری بوٹ اور  مال بردار جہاز کی ٹکر سے 7 افراد جان بحق

بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرانے والی فیری بوٹ  الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق  کہ دارالحکومت ڈھاکہ میں دریائے شیتالکشیہ میں پیش آنے والے اس حادثے میں کم از کم 20 افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں بازیاب ہوئی ہیں اور تقریباً 20 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا۔

حکومت نے حادثے کے حوالے سے دو تحقیقاتی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

باور رہے کہ فیری جس میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے، کل دارالحکومت ڈھاکہ میں دریائے شیتا لکشیا میں ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی تھی۔



متعللقہ خبریں