بھارت، کرناٹک ہائی کورٹ کا حجاب کے خلاف فیصلہ برقرار

مسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کی سماعت سے انکارکردیا تھا

1795593
بھارت، کرناٹک ہائی کورٹ  کا حجاب کے خلاف فیصلہ برقرار

بھارت کے صوبے کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم صادر کر دیا۔

کرناٹک کی ہائیکورٹ نے ہندوانتہاپسندوں کے مطالبے کے حق میں  فیصلہ  کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف اپیلیں بھی خارج کردیں۔کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ حجاب مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔

کرناٹک کی مسلمان طالبات نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف کرناٹک ہائیکورٹ میں 31 جنوری کو  5 درخواستیں دائرکی تھیں

مسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کی سماعت سے انکارکردیا تھا۔

باحجاب طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے روکنے کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں