بھارت، برف کے تودے تلے دبنے سے 7 فوجی ہلاک

علاقے میں جاری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 7 فوجیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں

1775912
بھارت، برف کے تودے تلے دبنے سے 7 فوجی ہلاک

بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں اتوار کو برفانی تودہ گرنے سے 7 فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے شمال مشرق میں واقع ریاست اروناچل پردیش کے کامینگ سیکٹر میں اتوار کو برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس دوران گشت پر مامور کئی فوجی برفانی تودے میں دب گئے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 7 فوجیوں کی لاشیں بازیاب ہو گئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا،

، "ہمیں اروناچل پردیش میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔ ہم ان کی قوم کے لیے جو مثالی خدمات انجام دی ہیں اسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں