جاپان۔ جنوبی کوریا کے درمیان میزائل تجربات کے مقابل باہمی تعاون پر اتفاق

جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کی طرف سے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقابل، قریبی تعاون کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار

1773572
جاپان۔ جنوبی کوریا کے درمیان میزائل تجربات کے مقابل باہمی تعاون پر اتفاق

جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے مقابل، قریبی تعاون کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشیماسا نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ  پہلی دفعہ سرکاری ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دونوں وزراء نے دو طرفہ و علاقائی حالات پر بات چیت کی اور شمالی کوریا  کے بڑھتے ہوئے میزائل تجربوں پر اندیشوں کا اظہار کیا اور بیلسٹک و جوہری میزائل کی تیاری کا مسئلہ حل کرنے کے لئے قریبی تعاون پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ  شمالی کوریا جنوری 2022 میں مختلف اقسام اور مسافت کے 7 میزائل تجربے کر چکا ہے اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مزید جوہری و بین البراعظمی میزائل تجربات کا ارادہ رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں