یو اے ای میں لاکھوں افغان فوجی امریکی ویزے کے انتظار میں
امریکہ نے افغان انتظامیہ کے طالبان کے ہاتھ میں جانے کے بعد ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو بھی اس ملک سے نکال لیا تھا

متحدہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے وقت اس سے تعاون کرنے والی سی آئی اے کے ماتحت فرائض ادا کرنے والے افغان فوجی متحدہ عرب امارات میں تا حال امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزے جاری کیے جانے کے منتظر ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی اطلاع کے مطابق ماہ اگست میں شروع ہونے والے انخلا کے عمل کی تکمیل تک افغانستان میں قیام کرنے والے اور یہاں سے سب سے آخر میں روانہ ہونے والے افغان فوجی اور ان کے اہل خانہ ابھی تک امریکہ نہیں جا سکے۔
خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ یو اے ای میں ایک مہاجر کیمپ میں قیام پذیر کرائے گئے ہزاروں کی تعداد میں افغان فوجی اور ان کے کنبے کے افراد کئی ماہ سے ویزوں کے اجرا کے انتظار میں ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے افغان انتظامیہ کے طالبان کے ہاتھ میں جانے کے بعد ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو بھی اس ملک سے نکال لیا تھا۔
متعللقہ خبریں

جنوبی کوریا: نیلے پیلس کو 74 سال کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا
عام زیارت کے لئے کھُلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوامی زائرین نے پیلس کا رُخ کیا

پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے
حالیہ ایام میں دونوں ممالک کے بعض خطوں میں درجہ حرارت 50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا