جنوبی کوریا: شمالی کوریا نے 2 کروز میزائل تجربے کئے ہیں
شمالی کوریا نے 2 کروز میزائل تجربے کئے ہیں، موجودہ تجربے حالیہ ایک ماہ کے دوران 5 واں میزائل تجربہ ہیں: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 کروز میزائل تجربے کئے ہیں۔
نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کی بااختیار فوجی شخصیت کا کہنا ہے کہ موجودہ تجربے حالیہ ایک ماہ کے دوران 5 واں میزائل تجربہ ہیں۔
فوجی شخصیت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے خفیہ حکام نے میزائل تجربوں کا جائزہ لیا ہے۔ تجربات ملک کے وسطی علاقے میں کئے گئے ہیں۔
تاہم انہوں نے اس علاقے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ جہاں میزائل تجربات کئے گئے ہیں۔
سیول میں شمالی کوریا تحقیقات یونیورسٹی کے پروفیسر کِم ڈونگ یُب نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 20 جنوری کو جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ امریکہ کی سابقہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ڈپلومیسی کے دوران التوا میں ڈالے گئے جوہری میزائل تجربات جاری رہیں گے۔ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات ماہِ ستمبر کے طویل مسافت میزائل تجربات کا دوام ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 5 اور 12 جنوری کو "ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربات کا اور 17 جنوری کے "ٹیکٹکس گائیڈڈ میزائل" تجربات کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں

جنوبی کوریا: نیلے پیلس کو 74 سال کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا
عام زیارت کے لئے کھُلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوامی زائرین نے پیلس کا رُخ کیا

پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے
حالیہ ایام میں دونوں ممالک کے بعض خطوں میں درجہ حرارت 50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا