چین کی امریکہ کو وارننگ: ہمارے ملکی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں

کسی بھی فرد یا قوم کو، حق خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں، چین کے عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے: چین وزارت خارجہ

1767962
چین کی امریکہ کو وارننگ: ہمارے ملکی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں

چین حکومت نے جمعہ کے روز جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے درمیان طے پانے والے سربراہی اجلاس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

چین وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لیجیان نے سربراہی اجلاس میں تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ مسائل پر بات چیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ "ہمارے داخلہ معاملات میں خارجہ مداخلت ناقابل قبول ہے"۔

ترجمان زاو لیجیان نے مذکورہ آن لائن اجلاس میں زیرِ بحث لائے گئے موضوعات کے حوالے سے کہا ہے کہ "ٹوکیو اور واشنگٹن، بیجنگ پر ناحق الزامات لگا کر ملک کے داخلہ معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ تائیوان، سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ مسائل کُلیتاً چین کے داخلہ معاملات ہیں اور ان معاملات میں کسی بھی ملک یا بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی"۔

لیجیان نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا قوم کو، حق خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں، چین کے عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ اور امریکہ کے صدر بائیڈن نے آن لائن سربراہی اجلاس میں، مشرقی و جنوبی بحیرہ چین میں حیثیت کی تبدیلی سے متعلق، بیجنگ کے یک طرفہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی صورتحال، سنکیانگ اوئیغور خودمختار علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام سے متعلقہ موضوعات پر بات چیت کی تھی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کیشیدہ اور صدر بائیڈن نے جاپان اور امریکہ کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں