بھارت، ممبئی کی ایک فلک بوس عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک
20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر صبح کے وقت لگنے والی آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
1766699

بھارت کے پرہجوم شہروں میں سے ایک ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔
ملکی پریس کی خبر کے مطابق، تردیو ضلع میں ایک 20 منزلہ عمارت کی 18ویں منزل پر صبح کے وقت لگنے والی آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ آگ ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔
90 سے زائد رہائشی اپنی کوششوں اور پڑوسیوں کی مدد سے عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
متعللقہ خبریں

جنوبی کوریا: نیلے پیلس کو 74 سال کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا
عام زیارت کے لئے کھُلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوامی زائرین نے پیلس کا رُخ کیا

پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے
حالیہ ایام میں دونوں ممالک کے بعض خطوں میں درجہ حرارت 50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا