تائیوان: چین باز آ جائے، فوجی مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں ہے
تائیوان، چین کے دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا لیکن دونوں فریقین کے درمیان مسائل کے حل کا طریقہ فوجی کاروائی نہیں ہے: تسائی انگ وین
1756020

تائیوان کی لیڈر تسائی انگ وین نے کہا ہے کہ چین کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز آ جانا چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی CNA کے مطابق تائیوان کی لیڈر تسائی نے سوشل میڈیا سے نئے سال کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ تائیوان، چین کے دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائے گا لیکن دونوں فریقین کے درمیان مسائل کے حل کا طریقہ فوجی کاروائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز آ جانا چاہیے۔ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے علاقائی کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔
تسائی انگ وین نے کہا ہے کہ فوجی مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں ہے۔