بھارت مسلمان خواتین کے نام کُھلی نیلامی کی فہرست میں

صحافی، محقق اور وکیل مسلمان خواتین سمیت سو سے زائد مسلمان خواتین کے نام اور تصاویر کُھلی نیلامی کی فہرست میں شامل کر دی گئیں

1756117
بھارت مسلمان خواتین کے نام کُھلی نیلامی کی فہرست میں

بھارت میں 100 سے زائد مسلمان عورتوں کے نام ایک انٹر نیٹ ایپلی کیشن کی "کُھلی نیلامی" کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کی انگریزی چینل 'ٹی آرٹی ورلڈ' کے مطابق صحافی، محقق اور وکیل مسلمان خواتین سمیت سو سے زائد مسلمان خواتین کے ناموں اور سوشل میڈیا سے ان کی تصاویر کو بِلا اجازت "بُلی بائی" نامی ایپلی کیشن کی کُھلی نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے شکایات موصول ہونے پر مذکورہ ایپلی کیشن سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر اشوینی وشناو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گِٹ ہب اور فوری کمپیوٹر مداخلت ٹیم CERT نے ایپلی کیشن کو بلاک کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں