افغان عوام قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے: اخوند زادہ

طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے گروپ سے کہا ہے کہ وہ  ظلم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عام معافی کو اپنائیں

1754685
افغان عوام قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے: اخوند زادہ

 طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے گروپ سے کہا ہے کہ وہ  ظلم کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عام معافی کو اپنائیں۔

اخوند زادہ نے صوبہ قندھار میں طالبان حکام کے ساتھ کی ایک ملاقات  کے دوران خطاب میں کہا کہ سابق حکومت کے عہدے داروں کو ان کے جرائم کی پاداش میں سزا نہ دیں اور عام معافی کا شعار اپنائیں،آپ کی ذمے داری قوم  اور قوانین کا احترام کرنا ہے۔

طالبان لیڈر نے کہا کہ  افغان عوام کی حیثیت کا تحفظ آپ کا فرض ہے جس کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں اور عدل سے کام لیں جبکہ ہمارے لیے ہر افغان شہری ملک کا قیمتی اثاثہ ہونا چاہیئے۔

اخوند زادہ نے گزشتہ دنوں  اپنے ایک تحریری باین میں  گورنروں،حکام اور علمائے دین سے کہا تھا کہ ہو ملک چھوڑنے کی کوششوں میں مصروف لوگوں سے بات کریں اور ان کے خدشات دور کرنے میں مدد کریں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں