چین نے UNOOSA میں ایلن مسک کی شکایت کر دی
اسٹار لنک سیٹلائٹ خلائی اسٹیشن کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔ چین نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے خلائی امُور میں ایلن مسک کی شکایت کر دی

چین نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے خلائی امور UNOOSA میں ایلن مسک کی شکایت کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق چین نے، اقوام متحدہ کے دفتر برائے خلائی امُور میں آٹو موبیل کمپنی 'ٹیسلا' اور خلائی ٹیکنالوجی کی فرم 'اسپیس ایکس' کے بانی ایلن مسک کی شکایت جمع کروا دی ہے۔ چین کا موقف ہے کہ اسٹار لنک منصوبے کے دائرہ کار میں چھوڑے گئے سیٹلائٹ خلائی اسٹیشن کے لئے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چین نے UNOOSA کو پیش کردہ دستاویز میں کہا ہے کہ جولائی اور اکتوبر کے مہینوں میں چین، اسپیس ایکس کے چھوڑے ہوئے اسٹار لنک سیٹلائٹوں کے خلائی اسٹیشن سے ٹکراو کو روکنے کے لئے، "ٹکراو کنٹرول تدابیر" کے اطلاق پر مجبور ہو گیا تھا۔
UNOOSA سے شکایت کے بعد چینی سوشل میڈیا صارفین نے چینی سوشل میڈیا وائیبو پر مسک، اسٹارلنک اور امریکہ کے خلاف سخت تنقیدی مواد شئیر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیس ایکس فرم، سٹارلنک سیٹلائٹوں کے ساتھ، دنیا کے مدار میں 12 ہزار سیٹلائٹوں پر مشتمل نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہ منصوبہ 2027 میں مکمل ہو گا۔
متعللقہ خبریں

بھارت، تین ٹرینوں کے خوفناک تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے