افغانستان: طالبان نے انتخابی کمیشن ختم کردیا
افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے ملکی آزاد انتخابی کمیشن کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں

طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن ختم کردیا ہے ۔
خبر کے مطابق، افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے ملکی آزاد انتخابی کمیشن کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔
طالبان کی جانب سے تحلیل کردہ انتخابی کمیشن کے سربراہ اورنگزیب نے کہا کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کیلئے آزاد الیکشن کمیشن اورآزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔
متعللقہ خبریں

جنوبی کوریا: نیلے پیلس کو 74 سال کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا
عام زیارت کے لئے کھُلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوامی زائرین نے پیلس کا رُخ کیا

پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے
حالیہ ایام میں دونوں ممالک کے بعض خطوں میں درجہ حرارت 50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا