مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے مزید ایک شہری شہید

بھارتی فوجیوں نے  زبردستی گھروں میں گُھستے  ہوئے  خواتین اوربچوں کوہراساں کیا

1752072
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے مزید ایک شہری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال  فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں  نے  فائر کھولتے ہوئے ایک نہتے کشمیری نوجوان کوشہید کرڈالا۔  انہوں نے  زبردستی گھروں میں گُھستے  ہوئے  خواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسزتعینات کردی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں