بھارتی پنجاب:لدھیانہ کی عدالت میں دھماکہ،دو افراد ہلاک
اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
1751807

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر 12 بج کر 22 منٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
اس دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عدالت کا گھیراؤ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعللقہ خبریں

افغانستان کے 23 صوبوں میں سیلاب سے 10 افراد لقمہ اجل
1800 مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے ناکارہ بن گئے ہیں جبکہ 22 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے