بھارت نےS-400 میزائل کی بیٹری مشرقی پنجاب میں نصب کر دی

بھارتی فوج کے مطابق، ایس چار سو  کی بیٹری کو مشرقی پنجاب میں نصب کیا گیا ہے جس سے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا

1750395
بھارت نےS-400 میزائل کی بیٹری مشرقی پنجاب میں نصب کر دی

بھارت نے روسی ساختہ ایس  چار سو دفاعی نظام کو مشرقی پنجاب    میں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ہندوستان ٹائمز کے مطابق، روس اور بھارت کے درمیان دفاعی نظام کے معاہدے کے تحت ایس چار سو نظام کی پہلی بیٹری نصب کر دی گئی ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق، ایس چار سو  کی بیٹری کو مشرقی پنجاب میں نصب کیا گیا ہے جس سے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا۔

مشرقی پنجاب میں نصب  دفاعی نظام 250 تا400 کلومیٹر کے درمیان موجود جنگی طیاروں،بلاسٹک میزائلوں اور آواکس طیاروں سمیت درمیانے فاصلے یعنی 40 تا 120 کلومیٹرکے درمیان چار مختلف میزائلوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان سن 2015میں فضائی نظام کی خرید کا معاہدہ ہوا تھا جو کہ سن 2018 میں ساڑھے چار ارب ڈالرز کی فراہمی سے مکمل ہو گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں