امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونگے

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ،فی الحال ان مذاکرات میں طالبان کے ساتھ قومی اہمیت کے کئی امور پر بات چیت کے لیے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا ہے

1738132
امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے سے شروع ہونگے

امریکہ اور افغان طالبان کے مابین تعطل کی شکار مکالمت اگلے ہفتے سے دوبارہ قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ،فی الحال ان مذاکرات میں طالبان کے ساتھ قومی اہمیت کے کئی امور پر بات چیت کے لیے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا ہے۔

ان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان کو درپیش انسانی بحران اور اس کے ممکنہ حل کو مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔

دوحہ مذاکرات کے اس نئے دور میں امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مندوب تھامس ویسٹ کریں گے۔



متعللقہ خبریں