چین سے امدادی سامان پر مشتمل مال گاڑی افغانستان کے لئے روانہ ہو گئی

چین نے موسمِ سرما سے پہلے افغانستان کے لئے 1000ٹن انسانی امداد کا سامان روانہ کر دیا

1737004
چین سے امدادی سامان پر مشتمل مال گاڑی افغانستان کے لئے روانہ ہو گئی

چین نے موسمِ سرما سے پہلے افغانستان کے لئے 1000ٹن انسانی امداد کا سامان روانہ کر دیا ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق 50 کنٹینر پر مشتمل لباس، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سامان پر مشتمل مال گاڑی سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے سے روانہ ہو گئی ہے۔

توقع ہے کہ مال گاڑی 12 دن میں افغانستان پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک سے امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک سنکیانگ سے بھیجی گئی 3 مال گاڑیوں کے ساتھ چین کُل 2 ہزار 600 ٹن انسانی امداد کا سامان افغانستان بھیج چکا ہے۔ 



متعللقہ خبریں