سری لنکا میں شدید بارشیں اور سیلاب،5 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ  ملک کے شمالی،وسطی اور جنوبی سمیت شمال مغربی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں

1730633
سری لنکا میں شدید بارشیں اور سیلاب،5 افراد ہلاک

 سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 نیوز 18 کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ  ملک کے شمالی،وسطی اور جنوبی سمیت شمال مغربی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔

ان بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث اب تک 5 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

 حکام نےعلاقے کےمکینوں کو مٹی کے تودے گرنے پر متنبہ کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں