تائیوان: امریکہ، تائیوان کے فوجیوں کو ٹریننگ دے رہا ہے

امریکی فورسز نے پیسیفک میں واقع امریکی جزیرے 'گوعام' میں ہمارے 40 فوجیوں کو تربیت دی ہے: تائیوان

1728319
تائیوان: امریکہ، تائیوان کے فوجیوں کو ٹریننگ دے رہا ہے

تائیوان نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے پیسیفک میں واقع امریکی جزیرے 'گوعام' میں ہمارے 40 فوجیوں کو تربیت دی ہے۔

تائیوان نیوز کی خبر کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع چیو کیو چنگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی جزیرے گوعام میں نو تعمیر امریکی فوجی بیس پر 40 تائیوانی فوجیوں کو دی گئی تربیت "تبدیلی ریسائیکلنگ کا ایک حصہ" ہے۔

 چیو نے کہا ہے کہ "تائیوان اور امریکہ کے درمیان تبدیلی اور تعاون بہت طویل عرصے سے اچھی بنیادوں پر قائم ہے"۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ متنازع جزیرے 'تائیوان' کے سربراہ تسائی انگ وین نے 28 اکتوبر کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ بیجنگ کی کسی بھی ممکنہ مداخلت کی صورت میں امریکہ جزیرے کی حفاظت کرے گا۔

تائیوان کے لیڈر تسائی نے سی این این ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں پہلی دفعہ امریکی فوجیوں کی، تائیوان فوج کی تربیت کے لئے، تائیوان میں موجودگی کی تصدیق کی تھی۔



متعللقہ خبریں