چمن سے متصل پاک۔افغان سرحد کھول دی گئی

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے  کہا کہ سرحدی حکام کے اجلاس کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان نے کل سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

1728119
چمن سے متصل پاک۔افغان سرحد کھول دی گئی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن اسپن بولدک سرحدی گزرگاہ  ایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی۔

مذکورہ کراسنگ طالبان نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے بند کی تھی کہ اس سے تاجروں، مریضوں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرحدی گزرگاہ طالبان اور افغان حکام کے مابین ایک روز قبل ہوئے سمجھوتے کے بعد کھولی گئی۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ افغان مریضوں کو بھی پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

چمن  ایوان تجارت کے سابق صدر جلت خان اچکزئی نے کہا کہ گزرگاہ تجارت کے لیے پورا دن کھلی رہے گی جبکہ پیدل چلنے والے اسے صبح 7 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان عبور کرسکیں گے۔

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے  کہا کہ سرحدی حکام کے اجلاس کے نتیجے میں افغانستان اور پاکستان نے کل سے چمن بولدک سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ دونوں فریقیں اس اہم سرحدی  گزرگاہ  گ پر ہموار کارروائیوں کو یقینی بنانے کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں