افغانستان کے معاملے پر تہران کے اجلاس میں طالبان انتظامیہ کو مدعو نہیں کیا گیا

اجلاس میں افغانستان میں ایک جامع قومی حکومت کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

1724515
افغانستان کے معاملے پر تہران کے اجلاس میں طالبان انتظامیہ کو مدعو نہیں کیا گیا

افغانستان کی طالبان انتظامیہ  کو ایرانی دارالحکومت تہران میں 27 اکتوبر کو منعقد ہونے والے افغانستان کے موضوع پر اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

طالبان کے ترجمان اور ان کی عبوری حکومت کے قائم مقام نائب وزیر ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہیں ابھی تک تہران اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

مجاہد نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اس ملاقات سے افغانستان کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب کابل میں ایرانی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ ایران کی میزبانی میں اجلاس میں افغانستان کے پڑوسی ممالک شرکت کریں گے جو کہ 27 اکتوبر کو ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان ، چین ، تاجکستان ، ترکمانستان ، ازبکستان اور روس کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے ، اجلاس میں افغانستان میں ایک جامع قومی حکومت کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کی میزبانی میں 20 اکتوبر کو افغانستان کے مسئلے پر ایک اجلاس "ماسکو فارمیٹ" پر منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں روس، ترکمانستان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان کے علاوہ تاجکستان، پاکستان، چین، بھارت اور ایران کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔



متعللقہ خبریں