پاسپورٹ کا حصول پوری افغان عوام کا حق ہے: طالبان

ہم یومیہ تقریباً 4 سے ساڑھے 4 ہزار پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔ اس وقت تک جاری کئے گئے پاسپورٹوں کی کُل تعداد 46 ہزار تک پہنچ چکی ہے: عالم حقانی

1722802
پاسپورٹ کا حصول پوری افغان عوام کا حق ہے: طالبان

طالبان انتظامیہ کہا ہے کہ پاسپورٹ حاصل کرنا پوری افغان عوام کا حق ہے۔

طالبان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ شعبہ پاسپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عالم حقانی نے بی بی سی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ 15 اگست کو روکی گئی پاسپورٹ کی تقسیم کے دوبارہ آغاز کے بعد سے ہم یومیہ تقریباً 4 سے ساڑھے 4 ہزار پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔ اس وقت تک جاری کئے گئے پاسپورٹوں کی کُل تعداد 46 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

حقانی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کا حصول پوری افغان عوام کا حق ہے۔ ہم نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے عمل کو سسٹم میں داخل کر دیا ہے اور عوام متعلقہ دفاتر کے وسیلے سے بغیر کسی دھکم پیل کے پاسپورٹ حاصل کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

حقانی نے کہا ہے کہ پاپسپورٹ آفس پوری عوام کی خدمت کے لئے کھُلے ہیں۔ ہم، بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند ہر شخص کو ضروری کاغذات دیں گے اور سابقہ انتظامیہ سے متعلقہ افراد کے بھی پاسپورٹ حاصل کرنے کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان انتظامیہ افغان عوام کے مستقبل کے لئے پوری قوت سے کام کر رہی ہے۔ کسی کے بھی ملک ترک کرنے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حقانی نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک کو پاسپورٹ دے رہے ہیں۔ اگر کوئی ملک سے جانا چاہتا ہے تو ہم اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن رہے، کسی پر تشدد نہیں کر رہے۔ اگر اس قسم کی کوئی چیز پھیلائی جا رہی ہے تو وہ دشمنوں کا پروپیگنڈہ ہے۔ علاج  کی ضرورت محسوس کرنے والے ، کھلاڑی اور طالبعلم ہماری اولین ترجیح ہیں۔



متعللقہ خبریں