افغانستان میں پولیو ویکسین مہم،طالبان نے اجازت دے دی

یونیسیف کا کہنا ہے کہ طالبان  پولیو مہم کیلئے خواتین عملے کی اجازت دیں گے جبکہ ان کی  حفاظت کیلئے سلامتی کو بھی یقینی بنائیں گے

1721756
افغانستان میں پولیو ویکسین مہم،طالبان نے اجازت دے دی

اقوام متحدہ نے طالبا ن کے کنٹرول کے بعد پہلی بار افغانستان میں انسداد پولیو  مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال یونیسیف نے گزشتہ روز پورے افغانستان میں  انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

یونیسیف کا کہناہے کہ افغانستان میں طالبان کی مکمل حمایت کے بعد 8 نومبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں پورے افغانستان میں 5 سال سے کم عمر ایک کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ طالبان  پولیو مہم کیلئے خواتین عملے کی اجازت دیں گے جبکہ ان کی  حفاظت کیلئے سلامتی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

یونیسیف  کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پولیو مہم شروع کرنے کا  فیصلہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مدد دے گا اس لیے پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے افغانستان کے ہر گھر میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔



متعللقہ خبریں