افغانستان میں امن پورے خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
اتوار کے روزصوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے جس سے پورے خطے کے حالات پرمثبت اثرات مرتب ہوںگے
1720873
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔ اتوار کے روزصوابی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے جس سے پورے خطے کے حالات پرمثبت اثرات مرتب ہوںگے۔
اسد قیصر نے کہاکہ رشکئی اقتصادی زون سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اورروزگار کے سینکڑوں مواقع پیداہوںگے۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث پوری دنیا میں معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ حکومت خیبرپختونخوا میں بڑے منصوبوں کے افتتاح سمیت عوام کی فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔
متعللقہ خبریں
جاپان: میازاکی ہوائی اڈّے کے رن وے پر دھماکہ
دھماکے سے رن وے پر 7 میٹر کھُلا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے