چین اور روس نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں

چین اور روس نے سائبیریا کے ساحلوں پر مشترکہ بحری مشقیں شروع  کر دیں

1720182
چین اور روس نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں

چین اور روس نے سائبیریا کے ساحلوں پر مشترکہ بحری مشقیں شروع  کر دی ہیں۔

روزنامہ گلوبل ٹائمز کے مطابق "مشترک  سمندر 2021" نامی مشقیں، روس کے شہر ولادی ووستوک کے کھلے سمندر  کی، خلیج گرینڈ پیترو میں کی جا رہی ہیں"۔

مشقوں کا ہدف چینی اور روسی بحری بیڑوں کی مواصلاتی رابطے، بارودی سرنگ سے تحفظ، راکٹ لانچر اور آبدوز لانچر  صلاحیتوں کا استعمال کر کے مشترکہ کاروائی کے ذریعے بحری اہداف  پر فائرنگ کی قابلیت کو فروغ دینا ہے۔

مشقوں میں چین نے پہلی دفعہ اپنے آبدوز لانچر طیاروں اور 10 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈساسٹرائر بحری جہازوں کو بیرونِ ملک متعین کیا ہے۔

مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی علاقائی و گلوبل پالیسیوں کے ناقدوں روس اور چین کا واشنگٹن  انتظامیہ کے، برطانیہ اور آسٹریلیا کے ساتھ AUKUS  اتحاد کے دائرہ کار میں،  بحرالکاحل میں  جوہری آبدوز فلیٹ بنانے میں آسٹریلیا  کی مدد کرنے کے، اعلان  کے بعد مذکورہ مشقیں شروع کرنا توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں