میں مستعفی ہونے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا: ون میئنٹ

سابق صدر کے وکلا نے  بتایا کہ  فوج کے دو عہدے داروں نے سابق صدر پر دباو ڈالا کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ  مستعفی ہونے کے بجائے مرنے کو ترجیح دیں گے

1718874
میں مستعفی ہونے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا: ون میئنٹ

 میانمار کے سابق صدر ون میئنٹ نے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔

 ون میئنٹ نے دارالحکومت  نیپیڈو کی عدالت کے بند کمرے میں مقدمے کی سماعت میں حصہ لیا ۔

 سابق صدر کے وکلا نے  بتایا کہ  فوج کے دو عہدے داروں نے سابق صدر پر دباو ڈالا کہ وہ خرابی صحت کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

 البتہ سابق صدر نے کہا کہ وہ  مستعفی ہونے کے بجائے مرنے کو ترجیح دیں گے۔

 علاوہ ازیں، سابق صدر نے  آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام بھی مسترد کر دیا ۔

 



متعللقہ خبریں