تائیوان: چین کے 52 جنگی طیاروں نے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تائیوان کے جوار میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی کاروائیاں علاقے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں: امریکہ وزارت دفاع

1714551
تائیوان: چین کے 52 جنگی طیاروں نے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

تائیوان نے کہا ہے کہ چین کے 52 جنگی طیاروں نے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

تائیوان وزارت دفاع نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو 38، 2 اکتوبر کو 39، 3 اکتوبر کو 16 جنگی طیارے تائیوان کی فضائی دفاعی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

آج جاری کئے گئے بیان میں چین کے 52 جنگی طیاروں کے تائیوان فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ وزارت دفاع نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تائیوان کے جوار میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی کاروائیاں علاقے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں