افغانستان: بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

کابل کی عید گاہ مسجد کے داخلی حصے میں کئے گئے بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

1714080
افغانستان: بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی عید گاہ مسجد کے داخلی حصے میں کل کئے گئے بم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

طالبان کے ترجمان اور طالبان انتظامیہ کے نائب وزیر ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے علاقے چمن حضوری کی عید گاہ مسجد کے داخلی حصے میں بم حملہ کیا گیا ہے۔

طالبان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

تاہم عینی شاہدوں کا دعوی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 اور زخمیوں کی تعداد 20 ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حملہ ایک مجاہد کی متوفی والدہ کے لئے پڑھائے جانے والے ختم کی تقریب کے دوران کیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں