بھارت: وزیر داخلہ کے قافلےکی گاڑی مظاہرین پر چڑھ گئی،8 افراد ہلاک

ترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے  وزیر داخلہ اجے مشرا کے قافلے کی گاڑی مظاہرین پر چڑھ دوڑی جس سے 4 کسان ہلاک ہو گئے

1714310
بھارت: وزیر داخلہ کے قافلےکی گاڑی مظاہرین پر چڑھ گئی،8 افراد ہلاک

بھارتی حکومت کی متنازعہ زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بی بی سی کے مطابق، اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے  وزیر داخلہ اجے مشرا کے قافلے کی گاڑی مظاہرین پر چڑھ دوڑی جس سے 4 کسان ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے کار کو آگ لگائی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے کے حوالے سے  وزیر داخلہ اجے مشرا کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مظاہرین پر چڑھ گئی، حادثے کے وقت گاڑی میں اگر میرا بیٹا بھی موجود ہوتا تو مظاہرین اسے بھی زندہ نہ چھوڑتے۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ناتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے مختلف حصوں میں کسان حکومت کی زرعی پالیسی کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر  رہے ہیں جبکہ مودی سرکار کا کہنا ہے کہ حکومت کی زرعی پالیسی سے کسانوں کو فصلوں کے بہتر دام ملیں گے۔



متعللقہ خبریں