ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جنوبی کوریا کی کمپنیوں سام سنگ اور ایل جی کی مقامی آلات پر پابندی

ایک خط میں جو انہوں نے صدر ابراہیم ریئسی کو لکھا ، مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے ہدایت کی کہ درآمدات نے "گھریلو پروڈیوسر کی کمر توڑ دی ہے اور اسے روکا جانا چاہیے

1712642
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جنوبی کوریا کی کمپنیوں سام سنگ اور ایل جی کی مقامی آلات پر پابندی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہدایت پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سام سنگ اور ایل جی سے گھریلو آلات کی درآمد پر پابندی لگا دی۔

ایک خط میں جو انہوں نے صدر ابراہیم ریئسی کو لکھا ، مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے ہدایت کی کہ درآمدات نے "گھریلو پروڈیوسر کی کمر توڑ دی ہے اور اسے روکا جانا چاہیے"۔

صدر رئیسی  نے متعلقہ وزارتوں کو اس فیصلے کے بارے میں بھی مطلع کیا جس نے جنوبی کوریا کی دو کمپنیوں سے گھریلو آلات کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

10ایران  کے صدر  نے 10 ستمبر ر کو اپنے بیان  میں کہا  تھا کہامریکہ کی جانب سے  2018 میں  لگائی جانے والی پابندیوں  کے نتیجے میں  جنوبی کوریا کی کمپنیوں نے  ملک سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے لی ، اس لیے  اب ان کی مصنوعات کی ضرورت نہیں ہے  اور یہ کہ وہ اس ملک سے ضرورت سے زاہد  درآمدات کی اجازت نہیں دیں گے۔

جنوبی کوریا کے الیکٹرانکس مینوفیکچررز سام سنگ اور ایل جی نے کئی سالوں تک ایران کے گھریلو آلات اور موبائل فون مارکیٹ پر حاوی  ہے ۔



متعللقہ خبریں