بھارت: کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں نئے زرعی قانون کو کالعدم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے

1711161
بھارت: کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے

بھارت میں نئے زرعی قانون کو کالعدم کرنے کے مطالبے کے ساتھ ہزاروں کاشتکار سڑکوں پر نکل آئے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں جمع ہزاروں کاشتکار احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کی آمدنی کو کم کریں گے  اور بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران اطراف کے اضلاع سے دہلی آنے والے راستوں اور ریلوے سفر کو بند کر دیا گیا۔ کسان یونینوں کے اتحاد ' سمیوکتہ کسان مورچہ ' نے 10 گھنٹوں کی ہڑتال کے لئے دکانوں، دفاتر، فیکٹریوں اور دیگر اداروں کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

صوبہ بہار میں کسانوں نے ریل کی پٹڑیوں پر دھرنا دے کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بھارت حکومت نے 2020 میں زرعی سیکٹر کو آزاد کرنے کے لئے ، بیس پرائس اور سپورٹ پرچیز پالیسیوں کے خاتمے پر مبنی، 3 تصحیحات کو قانونی شکل دی تھی۔ تاہم کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نئی زرعی پالیسیاں ان کی آمدنی میں کمی کر کے اور ایجنٹ کمپنیوں کو زیادہ فائدہ پہنچا کر آخر کار کسانوں کے زمین سے محروم ہونے کا سبب بنیں گی۔ 



متعللقہ خبریں