شمالی کوریا: AUKUS اتحاد علاقے میں جوہری اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کرے گا

یہ اقدامات ایشیاء۔پیسیفک علاقے میں اسٹریٹجک توازن کو خراب کرنے اور جوہری اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کرنے والے نہایت درجہ ناپسندیدہ اور خطرناک اقدامات ہیں: شمالی کوریا

1708128
شمالی کوریا: AUKUS اتحاد علاقے میں جوہری اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کرے گا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ انڈو۔پیسیفک میں نیا امریکی اتحاد اور آسٹریلیا کے ساتھ طے کیا گیا جوہری آبدوز سمجھوتہ علاقے میں جوہری اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری چینل KCNAکے لئے جاری کردہ بیان میں وزارت خارجہ سے متعلقہ شخصیت نے کہا ہے کہ "یہ اقدامات ایشیاء۔پیسیفک علاقے میں اسٹریٹجک توازن کو خراب کرنے اور جوہری اسلحے کی دوڑ میں اضافہ کرنے والے نہایت درجہ ناپسندیدہ اور خطرناک اقدامات ہیں"۔

شمالی کوریا وزارتِ ذرائع ابلاغ و انفارمیشن نے بھی کہا ہے کہ " یہ سمجھوتہ ظاہر کرتا ہے کہ جوہری اسلحے کے پھیلاو کے سدباب کے بین الاقوامی نظام کی بیخ کنی کرنے میں امریکہ  بنیادی مجرم کی حیثیت رکھتا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے 16 ستمبر کو برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن  کے ساتھ  منعقدہ آن لائن پریس کانفرنس میں تینوں ممالک کے درمیان AUKUSنامی نئے سکیورٹی اتحاد کے قیام کا اور اس  اتحاد کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ کے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لی دریاں اور وزیر دفاع فلورینس پارلے نے آسٹریلیا حکومت کے فرانس کے ساتھ طے شدہ آبدوز پروگرام کو ختم کر کے امریکہ کے ساتھ جوہری آبدوزوں کی تعمیر کا سمجھوتہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور اس فیصلے کو فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعاون کی رُوح کے منافی قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ فرانس نے احتجاج کے طور پر صدر امانوئیل ماکرون کے حکم پر کینبرا اور واشنگٹن سے اپنے سفیروں کو بھی مشاورت کے لئے واپس بلا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں