چین میں فیری بوٹ ڈوب گئی، نو افراد ہلاک

چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک فیری بوٹ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ لا پتہ ہو گئے

1707735
چین میں فیری بوٹ ڈوب گئی، نو افراد ہلاک

چین کے صوبہ گوئی ژو میں ایک فیری بوٹ ڈوب گئی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور چھ لا پتہ ہو گئے۔

 جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر لیو پان شوئی شہر میں گزشتہ روز ایک فیری بوٹ دریائے زانگ کے میں ڈوب گئی۔

اس کشتی پر چالیس افراد کی گنجائش تھی جس پر زیادہ مسافر  سوار تھے ،کشتی پر سوار 31 افراد بچا لیے گئے جبکہ نو افراد ہلاک ہو ئے۔

بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کثیر تعداد طلبا کی تھی جبکہ لاپتہ چھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

امدادی ٹیمیں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں