ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطہ بحال

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن العالم کے مطابق، ایرانی مہان ہوائی جہاز آج مسافروں کو لے کر کابل پہنچا ہے۔

1706515
ایران اور افغانستان کے درمیان فضائی رابطہ بحال

ایران اور افغانستان کے مابین فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن العالم کے مطابق، ایرانی مہان ہوائی جہاز آج مسافروں کو لے کر کابل پہنچا ہے۔

مشہد سے اڑنے والے اس ہوائی جہاز پر انیس مسافر سوار تھے۔

طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ایران نے کابل کے لیے پروازوں کا سلسلہ منقطع کر دیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان اور قطر کے ہوائی جہاز بھی کابل ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔



متعللقہ خبریں