شمالی کوریا نے کروز میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ میزائل تجربات ہفتے اور اتوار کے روز کیے گئے اور ان میزائلوں نے پندرہ سو کلومیٹر کی مسافت پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا

1705737
شمالی کوریا نے کروز میزائل تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا میں نئی قسم کے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق، یہ میزائل تجربات ہفتے اور اتوار کے روز کیے گئے اور ان میزائلوں نے پندرہ سو کلومیٹر کی مسافت پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا امور کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شمالی کوریا کا پہلا کروز میزائل ہے جو جوہری مواد لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کوہمسایہ  ملکوں سمیت عالمی برادری کے لیے خطرہ قراردے دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں