مشرقی بحیرہ چین میں کشیدگی ،چینی کشتیاں جاپانی حدود میں گھس آئیں

چینی پرچم بردار  ساحلی محافظوں کی دو کشتیاں مشرقی بحیرہ چین میں  واقع متنازعہ سان کوکو جزائر کے قریب جاپانی حدود میں داخل ہو گئیں

1699174
مشرقی بحیرہ  چین میں کشیدگی ،چینی کشتیاں جاپانی حدود میں گھس آئیں

 چینی پرچم بردار  ساحلی محافظوں کی دو کشتیاں مشرقی بحیرہ چین میں  واقع متنازعہ سان کوکو جزائر کے قریب جاپانی حدود میں داخل ہو گئیں۔

جاپانی ساحلی محافظوں  کے مطابق، ان چینی کشتیوں نے سان کوکو جزائر کے قریب موجود جاپانی ماہی گیروں کو ڈرانے کی کوشش کی  جس پر جاپانی ساحلی محافظوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے چینی کشتیوں کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ مشرقی بحیرہ چین میں واقع متانزعہ جزائر پر چین اور جاپان اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں