جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیزی کو ہوا دی جا رہی ہے:کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چین پر الزام عائد کر دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین پر اپنی حاکمیت کے ناجائز دعوے کر کے اشتعال انگیزی کر رہا ہے

1696391
جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیزی کو ہوا دی جا رہی ہے:کملا ہیرس

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چین پر الزام عائد کر دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین پر اپنی حاکمیت کے ناجائز دعوے کر کے اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سات روزہ دورے کے دوران انہوں نے آج سنگار پور میں صحافیوں کو بتایا کہ سن 2016 میں ایک بین الاقوامی ٹریبیونل نے بیجنگ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھاتاہم، چین اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین کو امریکی مفادات کے لیے اہم قرار دیتا ہے جبکہ برونائی، ویت نام، ملائیشیا اور فلپائن بھی بحیرہ جنوبی چین کے کچھ حصوں پر حق جتاتے ہیں۔

 کملا ہیرس  ان دنوں سنگاپور اور ویتنام کے دورے پر ہیں۔



متعللقہ خبریں