افغان حکومت کابل تک محدود،جلال آباد پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا

طالبان نے بغیر مزاحمت اور لڑائی کے افغانستان کے ایک اور شہر جلال آباد پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد افغان حکومت کاکنٹرول دارالحکومت کابل سے ذرا سا زیادہ ہی رہ گیا ہے

1691273
افغان حکومت کابل تک محدود،جلال آباد پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا

طالبان نے بغیر مزاحمت اور لڑائی کے افغانستان کے ایک اور شہر جلال آباد پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد افغان حکومت کاکنٹرول دارالحکومت کابل سے ذرا سا زیادہ ہی رہ گیا ہے۔

خبرکے مطابق، جلال آباد کے سقوط نے طالبان کو اس سڑک کا کنٹرول بھی دے دیا جو پاکستان کے شہر پشاور کو افغانستان سے ملاتی ہے اور ملک کی اہم ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے۔

اس سے ہفتہ کو قبل طالبان نے ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف پر قبضہ کیا تھا جس کا دفاع 2 سابق وار لارڈز سے کرنے کا وعدہ کیا تھا، یوں طالبان کو افغانستان کے پورے شمالی حصے پر قبضہ حاصل ہوگیا تھا۔

جلال آباد میں ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ شہر میں کوئی لڑائی نہیں ہورہی کیوں کہ گورنر نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور انہیں راستہ دینا شہریوں کی زندگی بچانے کا واحد راستہ تھا۔

ایک دوسرے  عہدیدار نے کہا کہ طالبان نےحکومتی عہدیداران اور حفاظتی دستوں کو جلال آباد سے نکلنے کی صورت میں محفوظ راستہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب ہفتہ کو طالبان جنگجو مزار شریف میں بھی مزاحمت کے بغیر داخل ہوگئے کیوں کہ سیکیورٹی فورسز شاہراہ سے پڑوسی ازبکستان کی جانب بھاگ گئیں۔

 



متعللقہ خبریں