طالبان نے غزنی پر بھی قبضہ کر لیا،صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 10 ہو گئی

غزنی کی صوبائی شوری کے صدر ناصر احمد فقیری نے کہا ہےکہ طالبان نے قبضہ حاصل کرنے کے بعد گورنر غزنی کو کابل جانے دیا جس پر گورنر اور ملازمین کابل منتقل ہوگئے ہیں

1689906
طالبان نے غزنی پر بھی قبضہ کر لیا،صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 10 ہو گئی

طالبان کی افغانستان پر گرفت اور مضبوط ہوگئی اور انہوں نے افغانستان میں 10ویں صوبائی دارالحکومت غزنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

غزنی کی صوبائی شوری کے صدر ناصر احمد فقیری نے کہا ہےکہ طالبان نے قبضہ حاصل کرنے کے بعد گورنر غزنی کو کابل جانے دیا جس پر گورنر اور ملازمین کابل منتقل ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل غزنی  میں صوبائی  گورنر کے  دفتر کے  قریب شدید جھڑپیں ہوئیں تھیں۔

دوسری طرف طالبان قندھار کے احمد ولی میدان تک پہنچ گئے ہیں جہاں سرپوسہ جیل سے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو امریکی انخلا مکمل ہوتے ہی طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپ افغانستان پر حاوی ہوجائیں گے۔جبکہ حالیہ ہفتوں میں ہزاروں کی تعداد میں عام افغان شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے ہیں جبکہ سینکڑوں یا تو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں