جاپان میں 6 کی شدت سے زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور اطراف کے دیگر صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں

1685338
جاپان میں 6 کی شدت سے زلزلہ

جاپان کے مشرقی صوبے 'ایباراکی' کے کھُلے سمندر میں 6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق ٹوکیو کے شمال مشرق میں بحرالکاہل کے ساحل پر واقع صوبے ایباراکی کے کھُلے پانیوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 33 منٹ پر زلزلہ آیا ، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور اطراف کے دیگر صوبوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

جاپان محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی۔


ٹیگز: #زلزلہ

متعللقہ خبریں