افغانستان میں انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان ميں حکومت اور طالبان پر زور ديا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو يقينی بنايا جائےورنہ صورت حال سنگین ہو سکتی ہے

1684994
افغانستان میں انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان ميں حکومت اور طالبان پر زور ديا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو يقينی بنايا جائے۔

عالمی ادارے نے تنبيہ کی ہے کہ بصورت ديگر اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہيں۔

ادارے کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ ہلمند میں 40 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہو چکے ہیں۔

افغانستان ميں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے  بتايا گيا ہے کہ طالبان کی پيش قدمی اور اسے روکنے کے ليے افغان دستوں کے فضائی حملے بھاری جانی و مالی نقصان کا باعث بن رہے ہيں۔

واضح رہےکہ ان دنوں افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلاء کا عمل جاری ہے، جو اپنے آخری مراحل ميں ہے۔ ايسے ميں طالبان ملک کے وسيع تر علاقوں پر قابض ہوتے جا رہے ہيں اور ہزاروں کی تعداد ميں افغان شہری نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں