چین: حکومت نے ووہان کے سب شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کا حکم جاری کر دیا

چین کے شہر ووہان میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہر کے سب رہائشیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا

1684903
چین: حکومت نے ووہان کے سب شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کا حکم جاری کر دیا

چین کے شہر ووہان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے شہر کے سب رہائشیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

گلوبل ٹائمز کی خبر کے مطابق چین کے  11 ملین آبادی  والے شہر ووہان میں  کل 7 کورونا کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ یہ تعداد جون سے لے کر اب تک کی بلند ترین تعداد ہے اور سب مریض شہر کے مقامی باسی ہیں۔

ایک طویل عرصے کے بعد مقامی آبادی میں کورونا کیسوں کی تشخیص کے بعد شہری انتظامیہ نے وباء کے خلاف حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا اور پوری شہری آبادی کے کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

شہر کے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو بالمشافہ تعلیمی  سرگرمیوں کو ملتوی کرنے اور عمارتوں کے ہیلتھ کنٹرول میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

میٹرو ٹرین میں ماسک پہننے، ٹیمپریچر  کی پیمائش اور ہیلتھ کوڈ  کی چیکنگ  کی پابندی سمیت کووِڈ۔ 19 کے خلاف تمام حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جوآنکو محّلے کے قریب بعض میٹرو اسٹیشنوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق ملک کے 15 علاقوں میں نئے کیس ریکارڈ ہونے پر حکومت نے اجتماعی ٹیسٹ کرنے اور مختلف پابندیاں نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ نئے کورونا کیسوں میں ڈیلٹا وائرس  کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کی وجہ ٹوئر ازم سیزن  کا کھُلنا ہے۔



متعللقہ خبریں